Home Uncategorized صبا قمر کا اپنی زندگی میں ایک محبوب کی آمد کا انکشاف،دل کا حال اشعار میں بیان کردیا

صبا قمر کا اپنی زندگی میں ایک محبوب کی آمد کا انکشاف،دل کا حال اشعار میں بیان کردیا

Share
Share

لاہور: پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر کا ایک محبت کرنے والے خاص شخص کی بات کرتے ہوئے شرمانا سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا گیا۔

مقبول ترین ڈرامہ ’چیخ‘ میں اپنی بہترین اداکاری سے جان ڈالنے والی اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں ایک محبوب کی آمد کا انکشاف کرتے ہوئے محبت کی عکاسی کرتے چند اشعار بھی سنا دئیے۔

شو کے میزبان نے دوران گفتگو سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کے گھر کے سامنے پھولوں کا رش ہوتا ہے اور آپ کو یہ پتہ ہی نہیں کہ یہ کون رکھ کر چلا جاتا ہے؟‘

اس سوال پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے اپنی پوشیدہ محبت کا اعتراف کیا اور کہا کہ ’وہ پھول ایک پیار کرنے والا رکھ کر جاتا ہے، پھول ہمیشہ پیار کرنے والے ہی دیتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے پیار بھی بہت ملا ہے اور پیار کرنے والے بھی، ہر انسان کو اپنی ساری زندگی میں ’’کوئی‘‘ کی ضرورت رہتی ہے اور میری وہ ضرورت الحمد اللہ پوری ہو گئی ہے۔

بعد ازاں اداکارہ نے اپنی اس محبت کے لیے بابا بلھے شاہ کے چند اشعار بھی پڑھے اور بتایا کہ میں اکثر اپنے محبوب کو یہ اشعار سناتی ہوں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...