Home Uncategorized طیارے کے پروں پر ڈانس،جہاز کے عملہ کو مہنگا پڑ گیا

طیارے کے پروں پر ڈانس،جہاز کے عملہ کو مہنگا پڑ گیا

Share
Share

برن: سوئٹزرلینڈ کی فضائی کمپنی کے طیارے کے پروں پر ڈانس کرنے والا جہاز کا عملہ اپنی حرکت کے باعث مشکل میں پڑ گیا، مالکان نے تحقیقات شروع کر دیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کیبن کریو ممبران نے بوئنگ 777 طیارے کے اوپر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مالکان کو جب واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے عملے کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق کیبن کریو ممبران کی اس حرکت کی ویڈیو ایئرپورٹ پر انتظار کرتے ایک مسافر نے ریکارڈ کی تھی، ویڈیو اسی ماہ ریکارڈ کی گئی ہے جس پر ایئر لائن کی مینجمنٹ نے شدید غصے کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایئر لائن انتظامیہ نے ویڈیو کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکت بالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...