Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہیں،حافظ حمد اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہیں،حافظ حمد اللہ

Share
Share

پشاور :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہیں، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔

بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی خبر پر حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ موقف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی وی موجود ہے، اگر انہیں دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو وہ سی سی ٹی وی دکھا دیتے اور ملک اور شخصیت کا نام بھی بتا دیتے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہیں، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کو ہر سوال کا جواب دینا ہوگا، آج ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کے حمایتی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...