Home Uncategorized سرعام بوس وکنار نوجوان جوڑے کی جان لے لیاگیا

سرعام بوس وکنار نوجوان جوڑے کی جان لے لیاگیا

Share
Share

برازیلیا: برازیل میں فٹ پاتھ پر چہل قدمی کے دوران نوجوان لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے گلے لگ گئے اور بوس و کنار کرنے لگے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے سڑک سے فٹ پاتھ پر آکر جوڑے کو کچل دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہونے والے اس واقعے میں 31 سالہ لڑکے جوناتھن ریبیروا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ 26 سالہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

کار سوار جوڑے کو دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھ کر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کار سوار نے دانستہ طور پر جوڑے کو کچلا۔ کارسوار کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر کچلنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا لیکن ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ ملزم نشے میں تھا اور تیز رفتاری کے باعث کار پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا۔

پولیس نے کارسوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...