Home سیاست پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے،جلیل عباس جیلانی

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے،جلیل عباس جیلانی

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ امن مشن کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے، دنیا میں قیام امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کا 2 روزہ وزارتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تقریب میں شریک تمام مندوبین کو خوش ا?مدید کہا۔

وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن سے متعلق اہم کردار ادا کرتا ہے، امن مشن کی استعداد کار میں اضافے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امن مشن کا حصہ بننے والے اہلکاروں کی طبی امداد کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہئیں، رسمی قیام امن کے بجائے جدید خطوط پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ امن مشن کی کامیابی کا انحصار کثیر جہتی اور مربوط عوامل پر مشتمل ہے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...