Home نیوز پاکستان حلقہ بندیاں 14 دسمبر 2023 کو مکمل ہونگی،جن کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر

حلقہ بندیاں 14 دسمبر 2023 کو مکمل ہونگی،جن کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے، اس سلسلہ میں ٹی ایل پی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے وفود نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک لبیک نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنائے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے وفد نے نئی حلقہ بندی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندی نہ کی گئی تو یہ ایک زیادتی ہوگی۔

ای سی پی اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کا کام 120 دن میں مکمل کرے گا، حلقہ بندیوں کا کام 14 دسمبر 2023 کو مکمل ہونا ہے، حلقہ بندی کے کام کے دورانیے کو مزید کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کے فوری بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد آئین وقانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔

Share
Related Articles

اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشنا شاہ نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری...

آئی ایس پی آر کے نئے نغمے “للکار” کا ٹیزر جاری

معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر خصوصی نغمہ پیش اسلام آباد: Inter-Services...

صدر آصف علی زرداری کی روس کی قیادت کو یومِ فتح پر مبارکباد

روسی صدر ولادیمیر پوتن کے نام تہنیتی پیغام اسلام آباد: صدر پاکستان...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری اسلام آباد: مہنگائی کے بوجھ...