Home سیاست نگران وزیر اعظم کی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت

نگران وزیر اعظم کی ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ملکی معیشت کے حالیہ اعشاریوں کے بارے میں اور معیشت کو مستحکم کرنے کی ممکنہ حکمت عملیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کی تاجر برادری اور صنعتی شعبے کے معروف افراد بھی شریک تھے، جنہوں نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ملک سے سمگلنگ کے سد باب کی سختی سے ہدایت کی ۔اجلاس میں وزیر وزیراعظم نے کسٹمز اور امیگریشن حکام کو اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی وزیراعظم کو ایران کے ساتھ تبادلے کی تجارت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز، نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹیوانا، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے ۔

اجلاس میں نجی شعبے کے معروف صنعت کاروں نے بھی شرکت کی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...