Home سیاست سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر متعلقہ فریق سے آئندہ سماعت پر جواب طلب

سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر متعلقہ فریق سے آئندہ سماعت پر جواب طلب

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کرنے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ فریق سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیسز کی متعلقہ عدالت مجسٹریٹ کی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اختیار دینا غلط ہے، استدعا ہے کہ نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا، کیس کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...