Home سیاست عدالت کا پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

عدالت کا پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

Share
Share

کراچی: نسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما ء حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پی ٹی آئی کے وکلاء نے ملزم کی رہائی کی درخواست دائر کی ، انسدد دہشت گردی عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

گزشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ہیں اور وہ حال ہی میں تحلیل ہونے والی سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی تھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...