Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی

چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد:آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے زریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا وٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔

جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...