Home Uncategorized برطانیہ نے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے،برطانوی ہائی کمشنر

برطانیہ نے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے،برطانوی ہائی کمشنر

Share
Share

کراچی:برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو جدید ترین ایئرپورٹ سکیورٹی سکینرز فراہم کر دیئے گئے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سکینرز حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ میں تقریباً 16 لاکھ پاکستانی بستے ہیں، یہ پاکستانی برطانوی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کے ساتھ ہمارا خاص تعلق ہے، ہر سال لاکھوں افراد پاکستان اور برطانیہ کا سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان افراد کی نقل و حرکت دونوں ممالک کے عوام میں مضبوط تعلق کی عکاس ہے، دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے کے لیے فضائی روابط بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔

جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ نے کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کے لیے 6 کروڑ مالیت کے جدید سکینرز فراہم کیے ہیں، اس اقدام سے مسافروں کے سامان کی مناسب سکیننگ ہو سکے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی سکینرز حوالے کرنے پر خوشی محسوس ہوئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر جدید بیگیج سرچ مشین کی افتتاحی تقریب میں ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ، کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ، اے ایس ایف کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی، جدید مشین کی تنصیب سے برطانیہ جانے والی پروازوں کی اضافی سکیورٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی، جدید مشین کے ذریعے سامان کی سرچنگ کا عمل برق رفتار سے ہو گا۔

سی اے اے حکام کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ مشین برطانیہ کی جانب سے سی اے اے کےحوالے کی گئی ہے، کراچی کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر بھی اسی ٹیکنالوجی کی مشین نصب کی جائے گی، لاہور اور کراچی سے پی آئی اے پروازوں کا معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...