Home Uncategorized امریکا کی جانب سے تائیوان کیلئے براہ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری مل گئی

امریکا کی جانب سے تائیوان کیلئے براہ راست پہلی فوجی امداد کی منظوری مل گئی

Share
Share

واشنگٹن : امریکا نے فارن ایڈ پروگرام کے تحت تائیوان کیلئے پہلی براہ راست فوجی امداد کی منظوری دے دی۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا تائیوان کو 80 ملین ڈالرز مالیت کا فوجی پیکیج دے گا اور اس اقدام سے امریکا کے تائیوان ریلیشنز ایکٹ اور دیرینہ ون چائنا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کے مطابق آبنائے تائیوان میں امن و استحکام علاقائی و عالمی سلامتی اور خوش حالی کے لیے اہم ہے۔

اس حوالے سے تائیوان کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی امداد علاقائی امن اور استحکام میں مددگار ثابت ہو گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے جولائی میں بھی تائیوان کے لیے 345 ملین ڈالرز مالیت کی فوجی امداد منظور کی تھی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...