Home Uncategorized سمندری طوفان فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 3 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

سمندری طوفان فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 3 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

Share
Share

واشنگٹن: سمندری طوفان ایڈالیا امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد جارجیا کی طرف بڑھنے لگا ہے۔متاثرہ ساحلی پٹیوں سے شہریوں کی نقل مکانی بھی شروع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ساحلی ریاستیں سمندری طوفان کی زد میں ہیں، ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ایڈالیا کی شدت کیٹگری 3 سے کم ہو کر کیٹگری ون ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کیرولائنا جانے سے پہلے طوفان کی شدت مزید کم ہونے کا امکان ہے، سمندری طوفان کے فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد 3 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

قومی سمندری طوفان مرکز نے فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا کے جنوبی حصوں میں سمندری طوفان اور طوفانی لہروں کی وارننگ جاری کر دی جبکہ متاثرہ ساحلی پٹیوں سے شہریوں کی نقل مکانی بھی شروع ہو گئی ہے۔

ادھر سعودی عرب نے امریکا میں مقیم اپنے شہریوں کو سمندری طوفان ایڈالیا سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری طوفان اور خراب موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے خصوصی ہدایات پر عمل کریں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...