Home نیوز پاکستان کوہ پیما پورٹرز کے لیے کم ازکم 30 لاکھ روپے تک بیمہ سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی،وصی شاہ

کوہ پیما پورٹرز کے لیے کم ازکم 30 لاکھ روپے تک بیمہ سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی،وصی شاہ

Share
Share

اسلام آباد : نگراں حکومت نے کوہ پیما پورٹرز کے لیے کم از کم 30 لاکھ روپے تک بیمہ اسکیم بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ کی زیر صدارت کوہ پیماؤں اور پورٹرز سے متعلق خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں کوہ پیما اور ان کے پورٹرز کی تربیت کے لیے خصوصی تربیتی سینٹر بنانے پر غور کیا گیا۔

وصی شاہ نے کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران گر کر جاں بحق ہونے والے پورٹر محمد حسن کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پورٹرز کے لیے کم ازکم 30 لاکھ روپے تک بیمہ سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، ہمیں دنیا کو ان مواقع سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...