Home سیاست نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کا نوٹس لے لیا

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کا نوٹس لے لیا

Share
Share

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے آج اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے پاکستان کو سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کی گئیں بیشتر مصنوعات پاکستان میں ہی فروخت کی جا رہی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے خزانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کے حکام کو قابل عمل حل کی تجاویز تیار کر کے ساتھ لانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لیے وزارت خزانہ، وزارت تجارت، وزارت پٹرولیم اور ایف بی آر حکام کو طلب کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...