Home Uncategorized آئٹم سانگ کو عریانیت سے جوڑنا غلط ہے،عائشہ عمر

آئٹم سانگ کو عریانیت سے جوڑنا غلط ہے،عائشہ عمر

Share
Share

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں فلم میں آئٹم سانگ کا ہمیشہ غلط مطلب لیا جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کے ڈرامہ “بلبلے” سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے اور لاتعداد ڈراموں و فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائشہ عمر نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ کے حوالے سے اپنے خیالات بیان کیے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ہمارے لوگ اپنی فلموں میں آئٹم سانگ کو تنقید جبکہ انڈین فلموں کے آئٹم سونگ کو خوب پسند کرتے ہیں، ایسے گانوں پر پرفارمنس کرنے والی بھارتی اداکاراؤں کی تعریفیں اور پاکستانی اداکاراؤں پر تنقید کی جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستانی گانوں میں بابرہ شریف اور ریشم جیسی اداکارائیں آئٹم سانگ پر پرفارم کرتی تھیں اور شائقین ان پر تنقید کیے بغیر ان کے رقص سے محظوظ ہوا کرتے تھے۔

عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ اب آئٹم سانگ کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں عریانیت اور بولڈ لباس میں ڈانس کرتی خواتین آجاتی ہیں مگر ایسا نہیں ہے، ایسے گانوں میں شامل رقص کو عریانیت سے جوڑنا غلط ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...