Home Uncategorized پہلا آنکھ دوست سمارٹ فون متعارف ،بلیو لائٹ کا اخراج نہ ہونے کے برابر

پہلا آنکھ دوست سمارٹ فون متعارف ،بلیو لائٹ کا اخراج نہ ہونے کے برابر

Share
Share

بیجنگ: چین کی کمپنی ٹی سی ایل نے نئی پیپر ڈسپلے ٹیکنالوجی کے تحت سمارٹ فون پیش کیا ہے جو بینائی متاثر کرنے والی نیلی روشنی خارج نہیں کرتا۔اس میں تمام رنگ اپنی آب و تاب کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کو این ایکس ٹی پیپر کا نام دیا گیا ہے جو عام سمارٹ فون کی طرح تمام رنگوں کو اچھی طرح دکھاتی ہے جسے برقی کاغذ بھی کہا جا سکتا ہے، ٹی سی ایل ایک عرصے سے پیپر ڈسپلے ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے اور مزید بہتر ڈسپلے کے ساتھ اب دو سمارٹ فون پیش کئے ہیں۔

تین سال قبل اسی کمپنی نے 8 انچ کا ٹیبلٹ پیش کیا تھا جس سے بلیو لائٹ کا اخراج نہ ہونے کے برابر تھا۔

ایک جانب تو یہ آنکھ میں تکلیف یا طبی نقصان کی وجہ نہیں بنتا تو دوسری جانب اس میں تمام رنگ اپنی آب و تاب کے ساتھ دیکھے جا سکتے ہیں، اس طرح پہلے ان رنگوں کو دکھانا کسی بھی ای اِنک ٹیکنالوجی سے ممکن ہی نہ تھا۔

ٹی سی ایل کے انجینئر بتاتے ہیں کہ انہوں نے ایل ای ڈی سے نیلی روشنی کے اخراج کو کچھ اس طرح تبدیل کیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح بصارت کو متاثر نہیں کرتا، اندازہ ہے کہ اس سے بلیو روشنی کا اخراج 61 فیصد تک کم ہوتا ہے اور سکرین کے معیار پر کوئی فرق نہیں ہوتا۔

پھر کسی بھی زاویے اور روشنی میں دیکھنے سے سکرین ڈسپلے متاثر نہیں ہوتا جس کیلئے کاغذ جیسے ڈسپلے پر نینو جسامت کی ایک تہہ بھی بچھائی گئی ہے، کمپنی کے مطابق مجاز اداروں نے سند دے کر ان کی ٹیکنالوجی کی بصارت دوست ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سمارٹ فون کی دیگر تفصیلات کے مطابق این ایکس ٹی پپیر والے ان ڈیوائسس میں 6.6 انچ سکرین، 8 ایم پی سیلفی کیمرہ، 720 x 1,612 ریزولوشن ڈسپلے، 6 جی بی ریم، اوکٹا کور پروسیسر، 256 جی بی سٹوریج، اور بلیوٹوتھ اور وائی فائی کے جدید سٹینڈرڈ شامل ہیں، دوسرا ماڈل اس سے کچھ بہتر ہے اور بڑا ڈسپلے لگایا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اسے اکتوبر 2023 میں ریلیز کیا جائے گا اور قیمت لگ بھگ 315 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...