Home سیاست سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

Share
Share

کولمبو: آج ایشیا کپ 2023ء کے گروپ میچ میں دنیا بھر کے شائقین کرکٹ نے بھی پاک بھارت میچ پر نظریں جمالیں

یوں توپاکستان اور بھارت کا کرکٹ میچ ہو تو نہ صرف وہ مقابلہ دونوں ملکوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے بلکہ دنیائے کرکٹ بھی پوری طرح اس میچ پر اپنی نظریں جمالیتی ہے۔

ایسے ہی ایک بڑے مقابلے کے لیے روایتی حریف آج ایشیا کپ 2023ء کے گروپ میچ میں کینڈی میں دو، دو ہاتھ کرنے جارہے ہیں، ایشیائی کرکٹ میں دو سب سے بڑی ٹیمیں پاکستان اور روایتی حریف بھارت مدمقابل آرہی ہیں۔

یہ ون ڈے فارمیٹ کا ایشیا کپ ہے، اس میں آخری مرتبہ دونوں کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان دونوں میچ میں شکست کھا گیا تھا۔

اس مرتبہ پاکستانی ٹیم نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے، اس مقابلے کی آخری تیاریوں کے طور پر گرین شرٹس نے بھرپور پریکٹس کی، کپتان بابر اعظم بھی بھارت سے دو، دو ہاتھ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ادھر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس معرکے کے لیے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاا، ان کے کپتان روہت شرما پاکستانی ٹیم اور ان کے پیس اٹیک کے معترف ہیں۔

روہت شرما کا کہنا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باوٴلرز بہترین ہیں، جن کا سامنا کرنا چیلنج سے کم نہ ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ آج دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...