Home کھیل ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ،دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ،دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

Share
Share

پالی کیلے:ایشیا کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا۔

سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارتی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی، بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔

حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

اس موقع پر ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر دباؤ کے کھیلتے ہوئے پاکستانی بولرز کو چاروں طرف شاٹس لگائے۔

204 کے مجموعی اسکور پر ایشان کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے جب کہ کچھ دیر بعد ہاردک پانڈیا بھی 87 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد بھارت کی بقیہ وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی گئیں اور پوری ٹیم 266 رنز بنا کر 7 گیندوں قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس بڑے معرکے کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما ، شبمن گل ، ویرات کوہلی ، ایشان کشن ، شریاس ائیر سمیت ہاردک پانڈیا ، رویندرا جڈیجا ، شاردل ٹھاکر ، جسپرت بمرا ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...