Home Uncategorized عراق میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،ایرانی زائرین سمیت 18افراد ہلاک

عراق میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،ایرانی زائرین سمیت 18افراد ہلاک

Share
Share

بغداد:عراق میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایرانی زائرین سمیت 18افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افسوس ناک واقعہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دو شہروں کو ملانے والی مصروف سڑک پر پیش آیا۔ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس نے لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا

۔حادثے کے نتیجے میں 18افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے ہے جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ایک مقامی عہدیدار کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کی وجہ سے 18 زندگیاں ضائع ہو گئیں۔

خیال رہے کہ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں افراد عراق میں زیارت کے لیے آتے ہیں جن میں زیادہ تعداد ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہوتی ہے، رواں برس بھی اب تک 2.6 ملین زائرین عراق جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...