Home Uncategorized امریکہ کی اپنے شہریوں کو گلگت بلتستان میں محتاط رہنے کی ہدایت

امریکہ کی اپنے شہریوں کو گلگت بلتستان میں محتاط رہنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو گلگت بلتستان کی صورت حال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق سکردو اور دیامر میں حالیہ مظاہروں، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے امریکی شہریوں کو زیادہ احتیاط برتنی چاہئے، گلگت بلتستان میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ سے امریکی شہری احتیاط کریں، ان علاقوں میں پرامن نظر آنے والے اجتماعات بھی بغیر کسی اطلاع کے پرتشدد ہوسکتے ہیں۔

امریکی سفارتخانے نے کہا امریکی شہریوں کو سختی سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ بڑے اجتماعات سے گریز کریں، امریکی شہری ان متاثرہ علاقوں میں مقامی میڈیا رپورٹس سے آگاہ رہیں، ہم اپنے شہریوں کو آگاہ کرتے ہیں کہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے ہر وقت چوکس رہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...