Home Uncategorized ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

Share
Share

لندن:ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے یونیورسٹی آف لندن سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی۔

اکشے کمار نے ٹوئنکل پر فخر کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی پوچھا کہ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ تم گھر کب واپس آرہی ہو؟

ٹوئنکل کھنہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی اعلیٰ تعلیم سے متعلق بتایا کہ ان کی ڈگری ‘Creative and Life Writing’ میں تھی۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ اسائنمنٹ بنانا، انہیں جمع کروانا اور اب مقالہ جمع کروانے کے بعد یہ سلسلہ ختم ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے 5 یونیورسٹیز میں اپلائی کیا تھا، ایک نے مجھے مسترد کیا لیکن میری پہلی ترجیح جو یونیورسٹی تھی وہاں مجھے داخلہ مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر بیٹی کو یہاں منتقل کرنا، صرف اسکول نہیں ایک سے دوسرے ملک، اپنے کام کو اس طرح توازن میں رکھنا کہ میں سفر بھی کرسکوں، کتاب پر بھی کام جاری تھا۔رہنے کی جگہ ڈھونڈنا، ڈاکٹر، پلمبر اور ڈلیوری ایپس تلاش کرنا اور نئے شہر میں دوست بنانا، کبھی کبھی یہ سب بہت حاوی ہوجاتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...