Home Uncategorized خاتون کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کی خوشبو سُونگھنے سے چل بسی

خاتون کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کی خوشبو سُونگھنے سے چل بسی

Share
Share

برازیلیا:برازیلین خاتون کھانا پکاتے ہوئے مرچوں کی خوشبو سُونگھنے سے چل بسی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ تھائیس میڈیروس نامی خاتون نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کھانا پکاتے ہوئے غیر ارادی طور پر کالی مرچوں کی خوشبو کو سُونگھ لیا، جس کے بعد اسے گلے میں جلن کی شکایت ہوئی۔

طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔

طبی ماہرین نے فوری طور پر (cerebral edema) کی نشاندہی کی، یہ ایک ایسی حالت ہے جو دماغ میں سوجن کی وجہ سے ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر تھائیس میڈیروس کو کالی مرچوں سے سے الرجی ہوگی جو اس کی موت کی وجہ بنی۔

ماہرین کے مطابق سیریبرل ایڈیما کی وجہ سے کھوپڑی کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے جو دماغ میں خون کے بہاؤ اور آکسیجن کی ترسیل میں خلل کا باعث بنتا ہے جس سے معمول کے کام انجام دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔

اس کی علامات میں سر درد، متلی، بینائی کے مسائل اور دورے شامل ہیں۔ برازیلین خاتون کے ساتھ بھی یہ ہی ہوا اور وہ فوری طور پر کوما میں چلی گئی اور پھر ہوش میں نہ آئی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...