Home Uncategorized 2021ء کے بعد پہلی بار یو اے ای میں امریکی سفیر تعینات

2021ء کے بعد پہلی بار یو اے ای میں امریکی سفیر تعینات

Share
Share

واشنگٹن:امریکا نے 2021ء کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کر دیا۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارٹینا اسٹرونگ نے رواں ہفتے اپنے فرائضِ منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔

مارٹینا اسٹرونگ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیر تعینات کیے جانے والے جان رکولٹا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مارٹینا اسٹرونگ ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جو عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔

مارٹینا اسٹرونگ اس سے قبل بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمے داریاں انجام دے چکی ہیں۔

وہ عربی، چیک، پولش، فرنچ، جرمن، روسی اور بوسنیا کی زبانیں بول سکتی ہیں

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...