Home نیوز پاکستان بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے چارج سنبھال لیا

بلوچستان کی پہلی خاتون ایس ایس پی نے چارج سنبھال لیا

Share
Share

کوئٹہ:بلوچستان کی پہلی خاتون سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی فریال فرید نے ایس ایس پی جعفرآباد کا چارج لے کر کام شروع کردیا ہے۔

جعفرآباد اپنے آفس پہنچنے پر پولیس دستے نے انہیں سلامی دی اور پھول پیش کرکے خوش آمدید کہا۔

ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید نے آفس پہنچتے ہی ضلع بھر کے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کی میٹنگ طلب کی۔

جعفرآباد سندھ اور بلوچستان کا سرحدی علاقہ ہے جہاں قومی شاہراہ کے مسائل سمیت امن و امان کو برقرار رکھنا ہمیشہ سے ایک چیلنج رہا ہے۔

ہری پور سے تعلق رکھنے والی فریال فرید کے شوہر ڈاکٹر سمیع ملک بھی بلوچستان میں ہی ضلع نصیرآباد کے ایس ایس پی کے طور پر تعینات ہیں۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...