Home Uncategorized ہندو ٹیچر کا مسلمان طالب علموں سے ناروا سلوک، پاکستان جانے کا کہہ دیا

ہندو ٹیچر کا مسلمان طالب علموں سے ناروا سلوک، پاکستان جانے کا کہہ دیا

Share
Share

نئی دہلی:بھارت کے سکول میں بچوں کے جھگڑا کرنے پر ہندو ٹیچر نے مبینہ طور پر 2 مسلمان طالب علموں سے ناروا سلوک کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کا کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے شیوموگا ضلع میں موجود ایک سکول میں 5 ویں کلاس کے دو مسلمان طالب علم آپس میں جھگڑ رہے تھے جس پر ٹیچر کو غصہ آگیا اور طالب علموں سے کہا کہ پاکستان چلے جاؤ، یہ ہندوؤں کا ملک ہے۔

محکمہ تعلیم کے افسر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ہم نے ٹیچر کا دوسرے سکول میں تبادلہ کر دیا ہے، ٹیچر کے خلاف ادارہ جاتی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد اس کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...