Home سیاست استور جی بی ایل 13 ضمنی الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا،ضابطہ اخلاق جاری

استور جی بی ایل 13 ضمنی الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا،ضابطہ اخلاق جاری

Share
Share

گلگت: استور جی بی ایل اے 13 استور 1 ضمنی الیکشن 9 ستمبر ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سٹیشن میں موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی، 7 ستمبر رات 12 بجے کے بعد تمام جلسے جلوس ختم ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں 56 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں، حلقے میں ووٹرز کی تعداد 332017 ہے، 56 پولنگ سٹیشن میں 265 پولیس اہلکار رینجرز جی بی سکاؤٹس پٹرولنگ کیلئے تعینات ہوں گے، 13 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس جبکہ 12 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نا اہل ہوئے تھے، خالد خورشید کی نا اہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے 9 ستمبر کو ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...