Home Uncategorized شاہ رخ خان نے مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر کا دل جیت لیا

شاہ رخ خان نے مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر کا دل جیت لیا

Share
Share

ممبئی: معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر کا دل جیت لیا، اینکر ثناء کا نام بھی کنگ خان کے مداحوں میں شامل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی چینل کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اینکر ’ ثناء‘ نے سوشل میڈیا پر کنگ خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا چارم دیکھ کر میرے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنے دل میں بھی کچھ کچھ ہوتا ہے۔

کچھ کچھ ہوتا ہے شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم تھی، ثناء بھارت کی پہلی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی اینکر ہیں جن کو مارچ 2023ء میں لانچ کیا گیا تھا، اینکر کا شاہ رخ خان سے انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں مصنوعی ذہانت سے بنی اینکر ثناء مقامی چینل پر مختلف پروگرامز کا حصہ ہیں اور موسم سمیت دیگر چیزوں سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہیں۔

ثناء بھارتی وزیراعظم اور مائیکرو سوفٹ کے چیئرمین سمیت متعدد مشہور افراد کے انٹرویوز کرچکی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...