Home Uncategorized جاپان کا خلائی مشن چاند پر کامیابی کے ساتھ پہنچ گیا

جاپان کا خلائی مشن چاند پر کامیابی کے ساتھ پہنچ گیا

Share
Share

ٹوکیو:جاپان کا خلائی مشن چاند پر کامیابی کے ساتھ پہنچ گیا، اس کے ساتھ ہی خلائی تحقیق کے سفر پر جاپان نے ایک اہم سنگ میل حاصل کیا۔جاپان کے خلائی مشن کی جانب سے کی گئی درست لینڈنگ ایک قابل ذکر پیش رفت ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون کو لے جانے والے H2-A راکٹ کا کامیاب لانچ کیا گیا۔

جاپان کو ابتدائی طور پر منفی موسمی حالات کے باعث تین بار اس مشن کو ملتوی کرنا پڑا تھا، لیکن بالآخر جنوبی جاپان میں تانیگا شیما سے مقامی وقت کے مطابق صبح 8.42 بجے لانچ مکمل ہوئی۔

جاپان کے خلائی مشن کی جانب سے کی گئی درست لینڈنگ ایک قابل ذکر پیش رفت ہے، کیونکہ پچھلے قمری لینڈرز عام طور پر اپنے مطلوبہ اہداف سے کئی کلومیٹر دور نیچے اترتے تھے جو اس بار کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔

جاپان کی خلائی ایجنسی، JAXA کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں مزید وسائل سے محروم سیاروں پر اترنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

جاپان کی جانب سے چاند پر بھیجا جانے والا یہ سیٹلائٹ، جسے (XRISM) کے نام سے جانا جاتا ہے، بڑے پیمانے پر اور توانائی کے بہاوٴ کے ساتھ ساتھ آسمانی اشیاء کی ساخت اور ارتقاء کا مطالعہ کرنے کے لیے ہائی ریزولوشن ایکس رے سپیکٹروسکوپک مشاہدات کرے گا۔

قمری مشن پر جاپان کی پچھلی کوششیں بے سود ثابت ہوئی تھیں، جن میں گزشتہ سال اوموتیناشی قمری تحقیقات کا ناکام مشن بھی شامل ہے۔

تاہم یہ کامیاب لانچ جاپان کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور اس کامیابی نے جاپان کو چاند کی سطح پر اپنے خلائی جہاز کی موجودگی کو یقینی بنانے والے خصوصی گروپ ہندوستان، امریکہ، روس اور چین کے ساتھ کھڑا کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے بھی گزشتہ ماہ چاند کے قطب جنوبی کے قریب ایک جہاز اتار کر بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...