Home نیوز پاکستان سانحہ جڑانوالہ انکوائری،جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف سیکرٹری کو 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

سانحہ جڑانوالہ انکوائری،جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف سیکرٹری کو 15 روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

Share
Share

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 15 روزمیں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ واقعے پر ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنا ہے؟

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔

عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ تحقیقات کے لیے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، موجودہ طریقہ کار سے مسیحی کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں۔

درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت انصاف کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...