Home نیوز پاکستان اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان نےمیاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان نےمیاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Share
Share

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میٹرو کیش اینڈ کیری کے قریب ملزمان نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو ابدی نیند سلا دیا ۔ میاں بیوی کے ہمراہ دو سالہ بچہ بھی موجود تھا جو فائرنگ سے محفوظ رہا۔

اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ شاپنگ کرنے آئی فیملی پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو سالہ بچہ محفوظ رہا اور والدین کی لاش کے پاس کھڑا رہا۔

مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقتولین کو ذاتی تنازعہ پر ان کے رشتہ داروں نے قتل کیا۔ ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دو سالہ بچے کو مقتولین کے رشتہ دار اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جلد ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...