Home نیوز پاکستان ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرتے درجنوں امیدوار پکڑے گئے

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرتے درجنوں امیدوار پکڑے گئے

Share
Share

کراچی/لاہور/پشاور:ملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے ایم ڈی کیٹ کا امتحان آج لیا جا رہا ہے۔

کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ہو رہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کیلئے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور بعض امتحانی مراکز پر دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

ادھر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے بتایا کہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے نقل کرنے والے درجنوں امیدواروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع ملی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلبا کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...