Home Uncategorized بھارت کا جی 20 اجلاس کا وینیو معمولی بارش بھی برداشت نہ کر سکا

بھارت کا جی 20 اجلاس کا وینیو معمولی بارش بھی برداشت نہ کر سکا

Share
Share

نئی دہلی:بھارت میں ہونے والا جی ٹوئنٹی اجلاس دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب بن گیا، 4 ہزار کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا جی ٹوئنٹی اجلاس کا وینیو معمولی بارش بھی برداشت نہ کر سکا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بارش کے بعد جی ٹوئنٹی اجلاس کا وینیو تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے جی 20 اجلاس کے لیے خصوصی طور پر بین الاقوامی کنونشن سینٹر تعمیر کیا، بین الاقوامی کنونشن سینٹر کی تعمیر پر 2 ہزار 700 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔

بھارتی حکومت کے ناقص انتظامات کے خلاف شوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی گئی۔

سویڈش یونیورسٹی کے ریسرچ پروفیسر اشوک سوین نے برساتی پانی میں ڈوبے وینیو کی وڈیو شیئر کر دی۔

خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں دو روزہ جی 20 اجلاس کا اختتام ہو گیا، 2024ء کے لیے جی 20 اجلاس کی صدارت برازیل کو دے دی گئی۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...