Home سیاست سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل(ر) عنایت اللّٰہ کی سزاوٴں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

یادرہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔
دونوں سابق فوجی افسران کے خلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...