Home Uncategorized سعودی ولی عہد اور بھارتی وزیراعظم کے 50 مشترکہ معاہدوں، سمجھوتوں پر دستخط

سعودی ولی عہد اور بھارتی وزیراعظم کے 50 مشترکہ معاہدوں، سمجھوتوں پر دستخط

Share
Share

نئی دہلی:سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دوطرفہ تعاون کے متعدد مشترکہ معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔

جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام کے بعد نئی دہلی میں سعودی ولی عہد کے لیے باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم نریندر مودی اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان دوطرفہ تعاون کے کم سے کم 50 معاہدے اور سمجھوتے طے پائے ہیں۔

ان میں سعودی عرب کی وزارتِ سرمایہ کاری اور بھارت کی قومی ایجنسی برائے فروغِ سرمایہ کاری اور سہولت کے درمیان طے پانے والے متعدد معاہدے شامل ہیں۔ان میں توانائی ، پیٹرو کیمیکل ، قابلِ تجدید توانائی ، زراعت اور صنعت کے علاوہ سماجی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے معاہدے شامل ہیں۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے سرکاری ترجمان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے سرکاری صفحے پر کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے اپنے وفود کے ساتھ سعودی ، بھارت تزویراتی شراکت داری کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں توانائی کی سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، صحت کی دیکھ بھال، غذائی تحفظ، ثقافت اور معاشرتی فلاح وبہبود کے امور سمیت دو طرفہ تعاون کے وسیع شعبے شامل تھے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...