Home سیاست شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ بتا دی

شہباز شریف نے نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ بتا دی

Share
Share

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پورا پاکستان نوازشریف کی واپسی کا منتظر ہے، نواز شریف کی واپسی کے بعد دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہو گا۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے، اپنے قائد کا لاہور میں استقبال کروں گا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018ء کا جھرلو الیکشن نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی کے میدان میں بہت آگے ہوتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پورا پاکستان نوازشریف کی واپسی کا منتظر ہے، نواز شریف کی واپسی کے بعد دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہو گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف اقتدار سے محروم نہیں ہوئے، عوام ترقی و خوشحالی سے محروم کر دیئے گئے، ترقی کا تسلسل 2018ء کے جھرلو الیکشن سے توڑا گیا، نوازشریف کو سازش کے تحت اقتدار سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، نوازشریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کی آفر کی گئی، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے کہا پہلے پاکستان کا مفاد ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ رانا مقبول احمد کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، رانا مقبول احمد ہمارے دیرینہ ساتھی تھے۔

Share
Related Articles

190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی درخواستیں نمٹا دیں

اسلام آباد: Imran Khan سے متعلق 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اسلام...

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کیس: عدالت کا نوٹس، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس...

خیبرپختونخوا کے مالی معاملات پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سنگین الزامات

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی وسائل سے متعلق...

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...