Home Uncategorized ٹک ٹاک کی جانب سے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم متعارف

ٹک ٹاک کی جانب سے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم متعارف

Share
Share

نیویارک: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے امریکا میں آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا۔

کئی ماہ کی آزمائش کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے امریکا میں ای کامرس پراڈکٹ ٹک ٹاک شاپ کو متعارف کرا دیا ہے، امریکا میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زیادہ ہے۔

ٹک ٹاک شاپ کے لیے کمپنی نے ہوم اسکرین میں ایک خصوصی شاپ ٹیب کا اضافہ کیا ہے جبکہ لائیو ویڈیو شاپنگ، شاپ ایبل ایڈز (ads) اور دیگر فیچرز بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کی جانب سے برطانیہ اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی آن لائن شاپنگ کے مختلف طریقوں کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک شاپ سے کمپنیوں اور عام افراد کو صارفین سے رابطے کا موقع ملے گا اور آن لائن شاپنگ کا تجربہ بہتر ہوگا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...