Home Uncategorized میکسیکو میں عجیب الخلقت خلائی مخلوق جیسی لاشوں کی دریافت

میکسیکو میں عجیب الخلقت خلائی مخلوق جیسی لاشوں کی دریافت

Share
Share

دو چھوٹی عجیب ساخت کی حامل لاشوں کو میکسیکو سٹی کی کانگریس میں سیاست دانوں کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ دوسری دنیا کی خلائی مخلوق ہیں۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں دو چھوٹی عجیب ساخت کی حامل لاشوں کو میکسیکو سٹی کی کانگریس میں سیاست دانوں کے سامنے پیش کیا گیا جس کے بارے میں دعویٰ ہے کہ یہ دوسری دنیا کی خلائی مخلوق ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشیں کوسکو، پیرو سے برآمد ہوئی ہیں۔ ان لاشوں کو خلائی دنیاوٴں کے محقق جیمی موسان نے پیش کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ممی شدہ نمونے ہمارے زمینی ارتقاء سے انحراف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے ڈی این اے کا تقریباً ایک تہائی حصہ پراسرار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نمونے ہمارے زمینی ارتقاء سے تعلق نہیں رکھتے۔ یہ کسی خلائی اْڑن طشتریوں کے حادثے کے بعد دریافت نہیں ہوئے بلکہ یہ ڈائی ایٹم (ایلگی) کی کانوں میں پائے گئے تھے اور بعد میں جیواشم بن گئے تھے۔

تاہم واضح رہے کہ جیمی موسان کے دعووں کو ماننے سے پہلے احتیاط برتنا ضروری ہے کیوں کہ اس سے قبل موسان کے اس طرح دعوے غلط ثابت ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...