Home سیاست راجہ ریاض کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابات سے متعلق امور پر گفتگو

راجہ ریاض کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابات سے متعلق امور پر گفتگو

Share
Share

اسلام آباد:سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، ملاقات میں انتخابات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو صاف شفاف الیکشن سے متعلق تجاویز دیں، صدر نے دباؤکے تحت چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا، صدر نے اپنے خط میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہیں بلکہ رائے کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی نتائج مرتب کرنیوالے الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خامیاں سامنے آگئیں

راجہ ریاض نے کہا کہ میں انتخابات وسط فروری میں دیکھ رہا ہوں، الیکشن کمیشن نے مجھے انتخابات سے متعلق تجاویز کے لیے بلایا تھا، ملاقات میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے تاحال تاریخ نہیں دی۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے آر او عدلیہ سے لینے کی تجاویز دی ہیں، عدلیہ سے آر اوز ہوں گے تو زیادہ شفاف نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، کس پارٹی سے الیکشن لڑو ں گا یہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...