Home Uncategorized مس یونیورس مقابلہ حسن میں پہلی مرتبہ پاکستانی حسیناؤں کی انٹری

مس یونیورس مقابلہ حسن میں پہلی مرتبہ پاکستانی حسیناؤں کی انٹری

Share
Share

ایل سلواڈور: تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن ’مس یونیورس‘ میں پاکستانی حسینائیں بھی حصہ لیں گی۔

’مس یونیورس‘ کے مقابلے کیلئے 200 سے زائد امیدواروں سے پانچ پاکستانی دو شیزاؤں کا انتخاب ہوا ہے۔

پاکستان کی طرف سے مس یونیورس 2023 کے لیے ٹاپ 5 فائنلسٹ میں کراچی کی ایریکا رابن، لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسکا ولسن، پنسلوانیا سے پاکستان نژاد امریکی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم شامل ہیں۔

مقابلے میں شامل حسینائیں مالدیپ میں فوٹو شوٹ میں حصہ لیں گی اور پانچوں حسیناؤں میں سے ایک کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

’مس یونیورس‘ پاکستان اس سال نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مقابلے میں مبینہ طور پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

ادھر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے مقابلہ حسن اور پاکستانی خواتین کی شرکت سے حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری حکومت نے کسی غیرریاستی اور غیر حکومتی فرد یا ادارے کو ایسی کسی سرگرمی اجازت نہیں دی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...