Home سیاست پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار

Share
Share

اسلام آباد: اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی گرفتار کرلیا۔

حکام اینٹی کرپشن کے مطابق پرویزالہٰی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو راہداری ریمانڈ کے لیے جودیشل کمپلیکس لے جایا جارہا ہے اور انہیں آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے خلاف اینٹی کرپشن میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر ملازمتیں دینے اور لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے چار مقدمات درج ہیں۔

ادھر پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو لاہور پولیس راہداری ریمانڈ لے کر لاہور لے جانا چاہتی ہے، ان کی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت منظور ہوچکی ہے۔

قبل ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مرکزی صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی دوبارہ گرفتاری پر آئی جی پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...