Home Uncategorized سیف کے عقیدے اور عمر پر بات نہیں ہونی چاہیے،کرینہ کپور

سیف کے عقیدے اور عمر پر بات نہیں ہونی چاہیے،کرینہ کپور

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان کے عقیدے اور عمر پر بات نہیں ہونی چاہیے۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ شادی میں عمر اورعقیدے سے فرق نہیں پڑتا۔ ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک ساتھ خوش ہیں یہ بات اہم ہے۔ سیف کے عقیدے عمر پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔

اداکارہ سیف علی خان 53 برس کے ہیں جبکہ ان کی بیوی کرینہ کپور کی عمر 44 برس ہے۔ دونوں کی شادی کو 10 سال ہوگئے ہیں اور وہ 2 بیٹوں کے والدین ہیں۔

کرینہ کپور سے قبل سیف علی خان نے اداکارہ امرتا سنگھ سے شادی کی تھی جو ان سے عمر میں 13 برس بڑی تھیں۔ اداکار سیف علی خان مسلمان ہیں جبکہ کرینہ کپور ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔ سیف علی خان کو اکثر مذہب اور عمر کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...