Home سیاست نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی،مریم نواز

نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی،مریم نواز

Share
Share

پشاور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں۔نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا۔

خیبرپختونخوا میں پارٹی ونگز کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف خوش آمدید، مایوسی کے اندھیرو الوداع ، معمار پاکستان ویلکم بیک، سازشیو گڈ بائے ، مریم نواز شریف کے خطاب پر کارکنوں نے زبردست نعرے لگائے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف واپس نہیں آرہا، پاکستان کی خوش حالی کا دور واپس آ رہا ہے، نواز شریف کو مائنس کرتے کرتے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی، نواز شریف کا پیغام پاکستان کی ترقی، مہنگائی سے عوام کو نجات دلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے، الحمدللہ نوازشریف نے عوام کو مہنگائی سے بچایا تھا، اس خدمت کی اُنہیں سزا ملی، 2016 میں عوام سے ترقی، مہنگائی میں کمی چھین لی گئی، نوازشریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ سازشی نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو، عوام مہنگائی کی غلامی سے آزاد ہوں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ عوام کی تکلیف کے دِن ختم ہونے والے ہیں، 21 اکتوبر اعلان ہے کہ غریبوں کے دُکھ درد کا احساس کرنے والا نوازشریف واپس آرہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں پانچ سال آٹے، گھی، چینی کی قیمت نہ بدلی، نوازشریف وہ ہے جس کے دور میں 47 سال میں مہنگائی کم ترین سطح پر آئی تھی، نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی 6.1 فیصد پر پہنچائی تھی، نوازشریف وہ ہے جس نے پاکستان کا واحد آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے 2017 میں آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا، نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان آج بحرانوں کا شکار نہ ہوتا، نوازشریف کا دیا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج بجلی، گیس، پٹرول، مہنگے نہ کرنے پڑتے۔

مریم نواز نے کہا کہ وعدہ ہے کہ خیبرپختونخوا کی محرومیوں کو دور کر کے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے، دہشت گردی کے علاوہ معاشی دہشت گردی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...