Home سیاست چیف جسٹس الوداعی ملاقات میں آبدیدہ ہوگئے

چیف جسٹس الوداعی ملاقات میں آبدیدہ ہوگئے

Share
Share

اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ کے افسران اور سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقات کی جس میں وہ آبدیدہ ہوگئے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے دوران خطاب خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہہ دے دی، انہوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں، ملک کو معاشی و دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...