Home Uncategorized ترک صدر کا یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں اہم بیان سامنے آگیا

ترک صدر کا یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں اہم بیان سامنے آگیا

Share
Share

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے واضح کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انقرہ یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کرسکتا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر کا بیان یورپی یونین کی حالیہ رپورٹ کے تناظر میں ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکی کے 27 رکنی بلاک کے ساتھ الحاق کا عمل موجودہ حالات میں دوبارہ شروع نہیں ہو سکتا اور یورپی یونین سے انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کے لیے “ایک متوازی اور حقیقت پسندانہ فریم ورک” تلاش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ترکی 24 برس سے یورپی یونین میں شمولیت کا باضابطہ امیدوار رہا ہے، لیکن حالیہ برس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قانون کی حکمرانی سے متعلق خدشات کی وجہ سے اس کے الحاق کی بات چیت تعطل کا شکار ہے۔

امریکا کے دورے سے قبل صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر نے کہا کہ یورپی یونین ترکی سے الگ ہونے کی کوشش کر رہی ہے”ہم رونما ہونے والی حالیہ پیش رفت میں اپنا جائزہ لیں گے اور اگر ضروری ہوا تو ہم یورپی یونین سے الگ ہو سکتے ہیں۔”

ترکی کی وزارت خارجہ نے رواں ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں بے بنیاد الزامات اور تعصبات شامل ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...