Home سیاست نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سرکاری دورے پر چین روانہ

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سرکاری دورے پر چین روانہ

Share
Share

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پرچین روانہ ہوگئے۔

قائمقام چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا، صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔

روانگی سے قبل نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا، چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے دورہ چین کے نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں۔

Share
Related Articles

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی اقدام،پنجاب میں اے آئی گورننس نظام متعارف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں پورے حکومتی، سرکاری اور...

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...