Home سیاست الیکشن کب ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ہے، اب عام آدمی کی بقاء کا مسئلہ ہے،شیخ رشید

الیکشن کب ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ہے، اب عام آدمی کی بقاء کا مسئلہ ہے،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہنا ہے کہ غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیاہے ، عام آدمی کی بس ہو گئی ہے اور اب اس ملک میں صرف اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر شیخ رشید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن اس کیلئے غریبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل مسٸلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گٸی ہے، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں؟ پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں، بجلی کا بل کیسے دیں اور دو وقت کی روٹی کیسے کھاٸیں۔

انہوں نے ملک کی بگڑتی معاشی حالت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فاقہ اور مہنگائی جس گھر میں داخل ہوتی ہے یہ نہیں پوچھتی کہ آپ کی پارٹی کونسی ہے ، غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیاہے ، عوام کیا کمائے گی اور کیا کھائے گی ؟ بچوں کو کیا پڑھائے گی ، مکان کا کرایہ کیسے دے گی؟ ۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ جب بجلی اور پیٹرول مہنگا ہوگا تو زرعی اور صنعتی انقلاب کیسے آئے گا ؟ ستمبر کے آخری ہفتے سے غریب پر گیس کی ستم گری بھی شروع ہو جائے گی ، کچھ فیصلے زمینی ہوتے ہیں اور کچھ فیصلے آسمانی ہوتے ہیں اور الیکشن سے پہلے آسمانی فیصلے بھی آ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی کی بس ہو گئی ہے اور گلی محلوں میں امن و امان کے مساٸل پیدا ہو چکے ہیں ، لوگ لوٹ مار کی طرف بڑھ رہے ہیں جو کہ انتہاٸی پریشان کن ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوتے ہیں ، کب اور کیسے ہوتے ہیں یہ بعد کی بات ہے، اب عام آدمی کی بقاء کا مسئلہ ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...