Home سیاست نوازشریف استقبال تیاریاں، ن لیگ کا تنظیمی اجلاس کل طلب

نوازشریف استقبال تیاریاں، ن لیگ کا تنظیمی اجلاس کل طلب

Share
Share

لاہور: نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے پنجاب کا تنظیمی اجلاس کل طلب کرلیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن کے عہدے دار، سابق ایم این ایز، ایم پی ایز اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز شرکت کریں گے، اجلاس کل ایک بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز خصوصی طور پر شرکت کریں گے، اجلاس کا ایجنڈا پارٹی قائد میاں نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا مسلم لیگ ن کے شیر اپنے قائد میاں نوازشریف کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نوازشریف کے شیر اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے، نوازشریف کا استقبال اصل میں پاکستان کے حالات کو تبدیل کرنے کی امید کا مظہر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان کے تمام مسائل کو میاں محمد نوازشریف جیسے تجربہ کار، محنتی اور ہمیشہ مشکل حالات سے نکالنے والے لیڈر کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...