Home سیاست سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کا روسٹر جاری

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کا روسٹر جاری

Share
Share

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئی تعینات ہونے والی رجسٹرار جزیلہ اسلم نے کل سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ سماعت کا روسٹر جاری کر دیا۔

نئی رجسٹرار جزیلہ اسلم کے دستخط سے روسٹر جاری کیا گیا، جاری کئے گئے روسٹر کے مطابق 15 ججز پر مشتمل فل کورٹ کل سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا، فل کورٹ کی سربراہی چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن فل کورٹ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی بھی فل کورٹ کا حصہ ہوں گے، سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی فل کورٹ میں شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد وحید بھی فل کورٹ کا حصہ ہوں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...