Home سیاست عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار

Share
Share

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی، اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں اہلکار آئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

وکیل سردارعبدالرزاق خان نے مزید بتایا شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 3 سے حراست میں لیا گیا، شیخ رشید کے ساتھ ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور ایک ملازم کو بھی حراست میں لے لیا، ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا شیخ رشید کو کہاں لے کر گئے ہیں، ان تک رسائی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ ریشد کو 9 مئی واقعات میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا، شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کی معاونت سے گرفتار کیا۔

شیخ رشید کو تھانہ لوئی بھیر منتقل کر دیا گیا، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران کو بھی تھانہ لوئی بھیر منتقل کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...